Gas Leakage Web ad 1

ترکیہ کے معروف اداکارچل بسے ، مداح افسردہ

0

ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

استنبول کے ضلع Kağıthane میں واقع اپارٹمنٹ میں 5 ستمبر کو اداکار کو ان کی دوست نے مردہ حالت میں پایا۔ دوست اوزلم ای، جن کا پورا نام سامنے نہیں آیا، نے 51 سالہ اداکار کو گھر کے ایک کمرے کی کرسی پر مردہ حالت میں بیٹھا ہوا دیکھا۔ خاتون 3 ستمبر سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ رابطہ نہ ہونے پر وہ انہیں دیکھنے پہنچیں اور انہی نے ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا۔

طبی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی کہ اداکار کا انتقال ہو چکا ہے۔ اوزلم ای نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ کو لمفک کینسر تھا۔

اداکار کی پراسرار موت کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام نے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

سرحات مصطفیٰ کیلیچ نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا۔ 2014 میں ان کی فلم "کچ یوکوسو” نے کانز فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف ٹی وی سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.