Gas Leakage Web ad 1

محکمہ خوراک پنجاب میں بڑے پیمانے پر کرپشن، 48 افسران و اہلکار گرفت میں آ گئے

0

محکمہ خوراک پنجاب میں مبینہ بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف اضلاع سے محکمہ خوراک کے 48 افسران اور اہلکار گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے کرپشن کے الزامات میں 14 فوڈ کنٹرولرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔

بہاولپور میں 6 فوڈ گرین انسپکٹرز اور چوکیداروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جبکہ گوجرانوالہ کے 5 ملازمین اور سرگودھا کے ایک فوڈ گرین انسپکٹر کو بھی نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، نارووال اور اٹک میں بھی مبینہ کرپشن کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.