Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

0

امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی ٹھیکہ امریکی کمپنی بوئنگ کو ملے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-150 انجنوں کی علیحدہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے، جن کی فراہمی کا ٹھیکہ ہنی ویل کو ملے گا۔ یہ انجن لڑاکا ٹینکوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی معاہدوں سے سعودی عرب کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ اس کی دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بھی مزید مضبوط ہوگا۔

دریں اثنا، امریکا نے عمان اور عراق کے لیے بھی دو الگ دفاعی معاہدوں کی منظوری دی ہے۔

عمان کے لیے F-16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کی خدمات کی مد میں 188 ملین ڈالر مالیت کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹرز فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.