Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے بانڈز کی شکل میں مزید 3 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کرلیا

0

پاکستان نے عالمی مارکیٹ سے بانڈز کی شکل میں مزید 3 ارب ڈالر کا بڑا قرضہ حاصل کرلیا، حکومت نے عالمی بانڈ مارکیٹ میں واپسی کو ملکی معیشت کے لیے بڑی پیش رفت قرار دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کردیئے ہیں، جسے عالمی معاشی میدان میں پاکستان کی تاریخ ساز کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کی پیشکشیں موصول ہوئیں اور ملک کو پہلی بار 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ یکمشت جاری کرنے کا موقع ملا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یورو بانڈ کا کامیاب اجرا پاکستان پر عالمی اعتماد کا عکاس ہے، جبکہ پاکستان کے قرض واپس کرنے کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی وجہ سے یورو بانڈ کا کامیاب اجرا ممکن ہوا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ بانڈز ساڑھے 5 اور 10 سال کی مدت کے لیے جاری کیے گئے ہیں، پاکستان 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز پر 7.50 فیصد سے 7.90 فیصد تک سود ادا کرے گا۔ بانڈز کے اجرا سے حاصل ہونے والی رقم پرانا قرض چکانے کے لیے استعمال ہوگی۔

دوسری جانب گزشتہ روز مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا تھا کہ پاکستان کی جانب سے 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے دو مختلف ڈالر بانڈز پر مشتمل ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ پیش کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ معاشی استحکام اور مضبوط میکرو اکنامک اشاریوں کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کیپیٹل مارکیٹس میں پاکستان کی واپسی معاشی اعتماد اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ یورو بانڈ کا اجرا عالمی مالیاتی نظام میں پاکستان کی دوبارہ مؤثر شمولیت کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.