جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
لاہور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات کرتے ہیں اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں، آج کی ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے اور اپنی شاہ خرچیاں مزید بڑھا دی ہیں، وزیروں اور سرکاری افسران کے لیے بڑی گاڑیاں، مفت بجلی اور پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا۔
گلگت بلتستان، پختونخوا اور آزاد کشمیر میں جھیلوں کے پھٹنے کے باعث ممکنہ سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
دوسری جانب حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد آج لاہور میں جماعت اسلامی کے قائدین سے مذاکرات کرے گا۔
مذاکرات کے دوران دھرنے کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نیک نیتی سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، دھرنے اور جلوس کے بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔ حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرے گی، ملک کو امن اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔
مذاکرات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوں گے۔