لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے برطانوی بادشاہ چارلس کو خصوصی بیٹ کا تحفہ پیش کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔
اسلام آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش، مختلف علاقوں میں سڑکوں پرپانی جمع
تقریب کے دوران بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، جبکہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر برطانوی بادشاہ چارلس کو پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط والا خصوصی بیٹ پیش کیا گیا۔ یہ بیٹ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیش کیا۔
بادشاہ چارلس نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ کیا یہ بیٹ پاکستانی لکڑی سے بنا ہے؟ محسن نقوی نے جواب دیا کہ یہ پاکستانی ٹیم کی جانب سے تحفہ ہے۔