Gas Leakage Web ad 1

لاہور: سرکاری محکموں کی دھواں چھوڑنے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

0

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کی دھواں چھوڑنے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں آلودگی کی صورتحال اور چاول کی فصل کی کٹائی سے قبل 10 ہزار سپر سیڈرز کسانوں کو فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا سے لندن پہنچ گئے
اجلاس میں سرکاری محکموں کی دھواں چھوڑنے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیاں بند کرنے، فصلوں کی باقیات جلانے، آلودگی پھیلانے والے کارخانوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک جلانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جبکہ ویسٹ برننگ میں ملوث ستھرا پنجاب کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کے ساتھ کچرا جلانے میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید برآں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کچرا جلانے اور آلودگی پھیلانے والوں کی نگرانی کی جائے گی۔ باربی کیو اور فوڈ اسٹریٹس میں ماحولیاتی تحفظ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ماحولیاتی تحفظ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورینٹس کو سیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.