بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف نے دورۂ کرغزستان مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانگی اختیار کرلی۔
کرغزستان کے صدر خود گاڑی چلا کر وزیراعظم شہباز شریف کو ایئرپورٹ لے کر آئے اور انہیں الوداع کیا۔
میرے ساتھ 12 سالوں سے ایک جن موجود ہے جو مجھے آباؤ اجداد سے ملا: محسن گیلانی کا دعویٰ
اعلامیے کے مطابق کرغزستان کے صدر کا ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کرنے کے لیے آنا مثالی مہمان نوازی اور دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا اظہار ہے۔ صدر ژاپاروف کی جانب سے شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر الوداع کرنا برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہے۔
دوسری جانب ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، کرغزستان میں مثبت ملاقاتیں ہوئیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرغزستان کے ساتھ تجارت کو 16 ملین ڈالر سے بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے، جبکہ دوطرفہ تجارت کو 2 سال میں 200 ملین ڈالر تک لے جانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔