Gas Leakage Web ad 1

میرے ساتھ 12 سالوں سے ایک جن موجود ہے جو مجھے آباؤ اجداد سے ملا: محسن گیلانی کا دعویٰ

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سید محسن گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ جنات موجود ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

حال ہی میں محسن گیلانی نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سمیت مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی، جس کے دوران انہوں نے جنات سے متعلق بھی انکشاف کیا۔
ایران وحشیانہ جرائم کا بھرپور جواب دے گا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
سینئر اداکار نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس جن ہے اور یہ بات آج میں اس پروگرام میں بتا رہا ہوں، اس وقت بھی میرے ساتھ ایک جن ہے، جس کا نام نجیب ہے اور یہ 10 سے 12 سال سے میرے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد، ہمارے بزرگوں اور والد صاحب کے پاس قرآن کی تعلیم تھی، جو قرآن کا علم جانتا ہے، ان کے پاس جنات نسل در نسل چلتے رہتے ہیں۔

محسن گیلانی نے بتایا کہ جنات سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، جنات اپنا احساس دلاتے ہیں، شرارت کرتے ہیں اور چیزیں چھپا دیتے ہیں۔ جنات کے بارے میں جو باتیں پھیلی ہوئی ہیں وہ جھوٹ ہیں، بہت سارے لوگ جنات کو نہیں مانتے۔ یہ بھی اللہ کی مخلوق ہے اور یہ انسانوں سے ڈر کر رہتے ہیں، جبکہ جنات کو میٹھا کھانا پسند ہوتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.