Gas Leakage Web ad 1

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

مصباح الحق کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ان کے استعفے کی وجوہات اور باقاعدہ طور پر استعفیٰ جمع کرانے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ اب سبزیاں بھی اگانا ہونگی، محکمہ تعلیم کی سخت ہدایات
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا نوٹس پیریڈ شروع ہوگا، انہوں نے پی سی بی کو اپنے نوٹس پیریڈ سے آگاہ کردیا ہے اور وہ نوٹس پیریڈ مکمل کرنے کے بعد پی سی بی سے الگ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد پی سی بی میں بھونچال کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ناقص کارکردگی کے باعث ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کیا ہے، جن میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

پی سی بی نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کردیا ہے۔

ادھر اوپننگ بیٹر امام الحق وطن واپس لوٹ گئے ہیں، جو دوسرے ٹیسٹ میچ میں انجری کے باعث میدان میں نہیں اترے تھے۔ ان کی انجری کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور پی سی بی کی جانب سے انہیں انکوائری کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.