Gas Leakage Web ad 1

گیس بحران کے باعث رات میں لوڈشیڈنگ، بجلی کی قیمت بڑھنے کا خدشہ

0

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث رات کے اوقات میں بجلی کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں عارضی لوڈشیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 5 ہزار میگاواٹ بجلی گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس سے پیدا ہوتی ہے، جبکہ رات کے وقت بجلی کی طلب 20 سے 25 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ چند راتوں میں بعض علاقوں میں تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوئی، تاہم گزشتہ رات دورانیہ تقریباً ایک گھنٹے تک محدود رہا۔

اویس لغاری نے کہا کہ حکومت سپاٹ مارکیٹ سے اضافی گیس خرید سکتی ہے، تاہم اس صورت میں بجلی کی قیمت پر تقریباً 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ حکومت فوری ریلیف کے ساتھ مستقبل میں صارفین پر اضافی مالی بوجھ سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی توانائی بحران کے باعث سپلائی اور قیمتوں میں مشکلات پیدا ہوئیں، تاہم حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنے وسائل سے تقریباً 130 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قطر سمیت دوست ممالک نے پاکستان کو آر ایل این جی کی فراہمی میں تعاون کیا۔

دونوں وفاقی وزرا کے مطابق مقامی گیس کی دستیابی بڑھانے، اضافی آر ایل این جی کا انتظام کرنے اور توانائی کے شعبوں کے باہمی تعاون سے موجودہ صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.