Gas Leakage Web ad 1

پاک فوج کویتی افواج کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کریگی، معاہدے طے پاگیا

0

پاک کویت پروٹوکول معاہدہ 2026 پر دستخط سے متعلق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت پاک فوج کویت کی افواج کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت دفاع کے مطابق معاہدے میں تربیت، استعدادِ کار میں اضافہ، سرحدی انتظام اور دفاعی تعاون کے دیگر باہمی طور پر طے شدہ شعبے شامل ہوں گے۔
وہ عام چیز جسے دہی میں شامل کرکے آپ معدے کی صحت کو بہترین بنا سکتے ہیں
کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں وفد نے وزارت دفاع کا دورہ کیا، وفد میں کویتی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد دراج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔

کویتی وفد نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، جبکہ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ کی سربراہی میں وفد نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا۔

وفد میں کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد دراج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔ کویتی وفد نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.