پاکستانی حکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردی ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب ریمارکس کو ایرانی میڈیا میں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
حکام نے واضح کیا کہ پاکستان اصولی طور پر ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے نظام پر تبصرہ نہیں کرتا اور نہ ہی اس معاملے میں مداخلت کرتا ہے۔
نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات کی تعداد 165 سے تجاوز کرگئی
حکام کے مطابق پاکستان خطے میں وسیع تر استحکام اور خوشحالی کے لیے تنازع کے دوستانہ، باہمی رضامندی اور عملی حل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور بطور مرکزی ثالث اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان واشنگٹن اور تہران کے درمیان اختلافات کم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے مخلصانہ اور تعمیری کوششیں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ بات چیت اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے تنازع کا پُرامن حل تلاش کیا جائے گا۔