نیپال اور چین کے علاقے تبت میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 165 سے تجاوز کرگئی، جبکہ 1500 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔
نیپال اور تبت میں شدید سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 1500 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد میں کم از کم 800 غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔
پنجاب کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں کے اطراف فائرہائیڈرنٹس بنانےکا حکم
حکام کا کہنا ہے کہ نیپال میں لاپتا 826 افراد میں تقریباً 600 غیرملکی شہری شامل ہیں۔ لاپتا غیرملکیوں میں بھارت کے 177، امریکا کے 63، آسٹریلیا کے 34، برطانیہ کے 33 اور کینیڈا کے 25 شہری شامل ہیں۔
نیپال میں ریسکیو اہلکاروں نے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرز کا استعمال شروع کردیا ہے، جبکہ سیلاب کے باعث منقطع ہونے والے ہزاروں افراد تک امدادی سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق تبت کے ضلع گیئرونگ میں بھی 558 افراد لاپتا ہیں، جن میں 260 غیرملکی شہری شامل ہیں۔
گزشتہ روز مٹی اور چٹانوں کا ایک بڑا تودہ ہمالیائی دریا میں گرنے کے باعث اچانک شدید سیلاب آیا، جس نے پہاڑی علاقوں کے قصبوں اور وادیوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔