Gas Leakage Web ad 1

سعودی عرب کا اسلام آباد کے پمز اسپتال سانحے پر تعزیت و افسوس کا اظہار

0

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پیش آنے والے سانحے پر سعودی عرب نے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا۔
مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقر قالیباف
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جبکہ پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچا سکی جبکہ 14 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.