Gas Leakage Web ad 1

مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں: باقر قالیباف

0

تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات پسپائی کی علامت نہیں بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کی صورت میں مزاحمت کا حصہ ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق باقر قالیباف نے یہ مؤقف اپنے ایک کھلے خط میں ایرانی روزنامہ کیہان کی جانب سے مذاکرات پر کی جانے والی تنقید کے جواب میں اختیار کیا۔
واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز صارفین کیلئے متعارف کرا دیے
باقر قالیباف نے خط میں لکھا کہ کسی بھی دانشمندانہ اقدام، بااختیار مذاکرات یا دشمن سے قوم کے حقوق حاصل کرنے کی کوشش کو غلط طور پر سمجھوتہ یا بے عملی قرار نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی طاقت کے ذرائع کے تحفظ کی ذمہ داری نبھانا ضروری ہے تاکہ جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کیا جاسکے اور دشمنوں کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی سنگین تباہ کاریوں سے ملک کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سے فرار اختیار کرنا اور مذاکراتی ٹیم کی ہر کامیابی کو غداری قرار دینا درست نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.