امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایک ماہ قبل بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق جنگ سے قبل 20 لاکھ ایرانی ریال میں تقریباً 4 کلو ٹماٹر، آدھا کلو مرغی اور ایک لیٹر سے کچھ کم کھانے کا تیل خریدا جاسکتا تھا، تاہم آج اتنی ہی رقم میں ان اشیا کی آدھی مقدار بھی خریدنا ممکن نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت میں 71 فیصد، مرغی کی قیمت میں 74 فیصد جبکہ کھانے کے تیل کی قیمت میں 177 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔