امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر ریاست کولوراڈو میں گر کر تباہ ہوا، جس کی مالیت تقریباً 30 سے 33 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ حادثہ فورٹ کیمبل کے قریب پیش آیا۔
نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں کے حل کیلئے پاور ڈویژن کا عملی اقدامات کا آغاز
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 4 اہلکار سوار تھے، تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، جبکہ تربیتی مشق کے دوران گرنے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ جنگل سے تلاش کرلیا گیا ہے۔