بارہ ربیع الاول کے بابرکت موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے جس کے ذریعے انسانیت کو ایمان، ہدایت، عدل، رحمت اور حسن اخلاق کا مکمل راستہ عطا ہوا۔
ایران کیخلاف حملے بند نہیں کیے ، ضرورت پڑی تو مسلح کارروائیاں کی جائیں گی: امریکی وزیر جنگ
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت دراصل عالم انسانیت کے ایک روشن عہد کا آغاز تھی، جس کے ذریعے جہالت کی تاریکی سے نجات ملی اور علم و ہدایت کا اجالا نصیب ہوا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ ہمیں انسانوں کے درمیان باہمی احترام، خیرسگالی، محبت اور اخوت کے جذبات کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ﷺ پوری انسانیت کے لیے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ معاشرے میں سچائی، دیانت داری اور قانون کی پاسداری کو فروغ دینا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ برداشت اور باہمی احترام ایک پُرامن معاشرے کی بنیاد ہیں۔ حکومت پاکستان کو مضبوط، خوشحال اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔