Gas Leakage Web ad 1

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بہن نورین نیازی کی دوہفتوں میں دوسری ملاقات

0

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ان کی بہن نورین نیازی کی ملاقات ختم ہوگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نورین نیازی اور عمران خان کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کوٹہ مکمل ہونے تک جاری ہے: وزارت مذہبی امور
عمران خان سے ملاقات کے بعد نورین نیازی اڈیالہ جیل سے گورکھپور فیکٹری ناکے پہنچیں، تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ یہ نورین نیازی کی گزشتہ دو ہفتوں کے دوران عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کروائی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی یہ ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.