Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے تقریباً 47 برس بعد شام کو دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا

0

امریکا نے تقریباً 47 برس بعد شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شامی حکومت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں سے مکمل لاتعلقی کے اعلان کے اعتراف میں کیا گیا۔

اس کے علاوہ امریکا نے شامی صدر احمد الشرع کی سابق تنظیم حیات التحریر الشام کو بھی بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
پشین: دہشتگردوں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف 5 مزدوروں کو قتل کردیا
شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے امریکی اقدام کو تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کا کہنا تھا کہ شامی حکومت شفافیت، باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ماحول کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام کی اولین ترجیح سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے سے قبل اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے، موجودہ صورتحال میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.