پاکستان میں آج پیٹرول 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 22 سے 24 اگست تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔
17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی جبکہ 14 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔
اسی عرصے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 مرتبہ کمی اور 17 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔