اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران شادی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کا خاص لمحہ ابھی تک نہیں آیا لیکن یہ اچانک ہو جائے گی۔ شادی سے متعلق میرے ذہن میں جو بات ہے وہ یہ ہے کہ میں اسے نجی رکھنا چاہتی ہوں، لیکن یہ کیسے یقینی بناؤں کہ یہ واقعی نجی معاملہ رہے گا؟ میں کیسے اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ لوگ میری شادی سے دور رہیں؟
اداکارہ نے کہا کہ میں اعلان کروں گی کہ میری شادی ہو گئی ہے لیکن ساتھ ہی چاہتی ہوں کہ لوگ اس پر بات نہ کریں، بلاگ شیئر نہ کریں اور اسے نجی رہنے دیں۔
مشال خان نے کہا کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی اجازت نہیں دیں گی کیونکہ انہیں ایسے مرد پسند نہیں جو دوسری شادی کریں۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کی زندگی میں واحد شخص ہو اور وہ شوہر کی زندگی میں واحد عورت ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مرد کے ماضی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مرد طلاق یافتہ ہو سکتا ہے لیکن اگر وہ اس سے شادی کریں تو شادی کے وقت اسے سنگل ہونا چاہیے۔