Gas Leakage Web ad 1

روزانہ محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ موٹاپے اور ذیابیطس کو ہمیشہ دور رکھ سکتے ہیں

0

کیا عمر گزرنے کے ساتھ خود کو موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2 اور دیگر متعدد دائمی امراض سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟

Gas Leakage Web ad 2

اگر ہاں تو روزانہ محض 3 منٹ کی ایک مخصوص ورزش سے ایسا ممکن ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 14 فیصد اضافہ کر دیا گیا
راک فیلر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ محض 3 منٹ تک دوڑنے سے جسم میں ایسی اہم ڈرامائی تبدیلیاں آتی ہیں جو 90 منٹ کی معتدل ورزش سے بھی نہیں آتیں۔

اس تحقیق میں 53 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق روزانہ 6 بار 30، 30 سیکنڈ تک دوڑنے سے خون میں موجود تقریباً ایک چوتھائی پروٹینز میں فوری تبدیلیاں آتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دوڑنے سے 200 سے زائد میٹابولائٹس میں تبدیلیاں آتی ہیں اور ایسے پروٹینز کی سطح میں برق رفتاری سے اضافہ ہوتا ہے جو خون کی شریانوں کے پھیلاؤ، ٹشوز کی مرمت اور ہارمونز سگنلز کے حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔

ان میں سے کچھ پروٹین دوران خون میں خلیاتی سگنلز کے ذریعے پہنچتے ہیں اور پروٹینز کے کچھ ایسے حصے جاری کرتے ہیں جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی جائزہ لیا گیا کہ چربی کے خلیات دوڑنے کے بعد کیسے خون پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں اور دریافت ہوا کہ ان خلیات میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق 90 منٹ تک معتدل ورزش سے فوری طور پر ایسا ڈرامائی ردعمل دیکھنے میں نہیں آتا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دوڑنے سے جو پروٹینز متحرک ہوتے ہیں، ان سے دل کی شریانوں کے امراض اور میٹابولک امراض کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق خاص طور پر موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2 اور دیگر میٹابولک امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ محض چند منٹ کی ورزش سے نمایاں مالیکیولر ردعمل متحرک ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے یہ اثر 8 ہفتوں کی تربیت کے دوران دیکھا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ردعمل جسم کا ایسا ردعمل نہیں جو عارضی ہوتا ہے بلکہ ایسا فوری طور پر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورزش کی شدت پروٹینز پر ممکنہ طور پر مضبوطی سے اثر انداز ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سیل رپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.