صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں انسداد دہشتگردی، منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا جبکہ انسداد دہشتگردی، منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
بینک اپنے کاروباری ماڈلز کو ازسر نو ترتیب دیں: گورنر سٹیٹ بینک
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے داخلی سلامتی، امیگریشن اور قانونی و عدالتی امور میں ادارہ جاتی تعاون میں ہونے والی پیشرفت کو بھی سراہا۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے پاکستانی مصنوعات کو ملائیشیا کی مارکیٹ تک مزید رسائی دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چاول، آلو، گندم، پولٹری اور جانوروں کی خوراک کی ملائیشیا میں طلب موجود ہے۔