مارک زکربرگ نے اپنے لیے ایک محل خرید لیا، اس کی قیمت دنگ کر دے گی
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں اور اب انہوں نے آئرلینڈ میں ایک تاریخی محل خرید لیا ہے۔
مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ میں 19ویں صدی کے تاریخی Strancally Castle کے ساتھ موجود 440 ایکڑ اراضی بھی خریدی ہے۔
رپورٹس کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو نے یہ محل 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز یعنی 6 ارب 38 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد سے لے کر ساڑھے 3 کروڑ ڈالرز یعنی 9 ارب 70 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کی مالیت میں خریدا ہے۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزازات نہ ملنے کی وجہ سامنے آ گئی
کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مارک زکربرگ اور ان کا خاندان تاریخی گھر کی دیکھ بھال جاری رکھے گا اور وہ آئرلینڈ میں وقت گزارنا چاہتے ہیں، جہاں میٹا کا بین الاقوامی ہیڈکوارٹر بھی موجود ہے۔
یہ محل ایک دریا کے کنارے واقع ہے اور اس کے اطراف سرسبز علاقہ موجود ہے۔
2001 کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق محل میں کم از کم 11 بیڈ رومز، ٹاورز میں موجود 4 کمرے، ایک لائبریری، ڈائننگ روم اور ڈرائنگ روم شامل ہیں۔
مارک زکربرگ نے یہ محل ایک سرمایہ کار سے خریدا ہے جو گزشتہ 25 سال سے اپنے خاندان کے ساتھ یہاں مقیم تھا۔
میٹا کا بین الاقوامی ہیڈکوارٹر ڈبلن میں واقع ہے، جہاں کمپنی نے 2017 میں 31 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ڈیٹا سینٹر بھی قائم کیا تھا۔
یہ ڈیٹا سینٹر مارک زکربرگ کے نئے محل سے صرف 20 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔
رواں سال یہ پہلا موقع نہیں جب مارک زکربرگ نے کوئی جائیداد خریدی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے امریکی شہر میامی میں 17 کروڑ ڈالرز مالیت کا گھر بھی خریدا تھا۔