Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے اثرات، پیاز اور چکن سمیت 23 اشیا مہنگی

0

اسلام آباد: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مہنگائی پر نمایاں ہونے لگے ہیں اور ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح بڑھ کر 9.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 238 رنز کی برتری
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیاء سستی جبکہ 18 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں 3.77 فیصد اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے پیاز 14.17 فیصد مہنگا ہوا۔ چکن کی قیمت میں 3.35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دال چنا، لہسن اور چائے سمیت کئی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 5.78 فیصد سستے ہوئے جبکہ حالیہ ہفتے ڈیزل کی قیمت میں 5.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 4.99 فیصد اور آلو کی قیمت میں 1.17 فیصد کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ چینی، ایل پی جی اور کیلے بھی سستے ہوئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.