پاکستانی شوبز کے معروف اداکار ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو رواں سال بھی قومی اعزازات کے لیے منتخب نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نمایاں ستاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں اداکار متعدد کامیاب فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر مختلف اعزازات بھی مل چکے ہیں، تاہم انہیں اب تک قومی سطح پر کسی اعزاز سے نہیں نوازا گیا۔
لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ، پاکستان کیخلاف 238 رنز کی برتری
رپورٹ کے مطابق رواں سال بھی قومی اعزازات کی فہرست میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام شامل نہیں تھے، جبکہ ان کے ہم عصر اور بعض جونیئر اداکاروں، جن میں مہوش حیات اور سجل علی شامل ہیں، کو قومی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔
اس حوالے سے سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے ایک موقع پر گفتگو کے دوران اس معاملے پر انکشاف کیا ہے۔
وزیر ثقافت کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے نام قومی اعزاز کے لیے تجویز کیے گئے تھے، تاہم وفاقی حکومت نے انہیں اعزاز دینے کی منظوری نہیں دی۔
یہ بیان اس موقع پر سامنے آیا جب فہد مصطفیٰ کے والد اور معروف اداکار صلاح الدین تونیو بھی تقریب میں موجود تھے۔
اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔
بعض صارفین نے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز کا حق دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اداکار پاکستانی شوبز کے بڑے ستارے ہیں اور انہیں یہ اعزاز ملنا چاہیے۔