Gas Leakage Web ad 1

امریکا نے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردیں

0

امریکا نے ایران پر اقتصادی دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی کارروائی کا ہدف ایران کا خفیہ مالیاتی یا شیڈو بینکنگ نیٹ ورک ہے، جو تیل اور دیگر برآمدات سے حاصل ہونے والی رقوم کی منتقلی اور واپسی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پابندیوں میں ایرانی بینکوں سے منسلک فرنٹ کمپنیوں، ایکسچینج ہاؤسز اور مالیاتی سہولت کاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل سے شامی وزیرخارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ تہران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کریں گے۔ جو ممالک تہران کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے پر اصرار کریں گے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کردے گا، ہمارا مقصد ایران کو جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیر کرنے سے روکنا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی معیشت کو ہمیشہ دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے یا مغرب کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ ایران کے لیے اہم ترین تیل گزرگاہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا وقت ختم ہوگیا، آبنائے ہرمز میں ایران کی اجارہ داری ختم کردی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.