واٹس ایپ چیٹس کے لیے بہترین فیچر متعارف
واٹس ایپ میں صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئے اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین کے لیے کسی چیٹ میں شیئر کیے گئے میڈیا کا پریویو دیکھنا آسان ہوجائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت
یعنی اب کسی چیٹ کو اوپن کیے بغیر ہی صارفین کسی کانٹیکٹ کی جانب سے بھیجے گئے میسج میں موجود اسٹیکر، ویڈیو اور فوٹو کا پریویو دیکھ سکیں گے۔
ابھی واٹس ایپ میں کسی میسج میں موجود الفاظ تو ہوم فیڈ پر نظر آتے ہیں، تاہم تصاویر، ویڈیوز یا اسٹیکرز دیکھنے کے لیے چیٹ اوپن کرنا پڑتی ہے۔
اس طرح کئی مرتبہ ایک ہی فوٹو یا ویڈیو کو متعدد چیٹس میں دیکھنے کے لیے الگ الگ چیٹس اوپن کرنا پڑتی ہیں۔
نئے فیچر میں واٹس ایپ کی جانب سے میڈیا لیبل کے برابر میں ایک چھوٹا تھمب نیل دکھایا جائے گا۔
مثال کے طور پر اگر کسی فرد نے آپ کو فوٹو بھیجی ہے تو آپ ہوم فیڈ پر فوٹو کے لفظ کے برابر میں اس کا چھوٹا پریویو دیکھ سکیں گے۔
اسی طرح ویڈیوز اور اسٹیکرز کا چھوٹا پریویو بھی دکھایا جائے گا۔
یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جنہیں متعدد کانٹیکٹس یا گروپس سے بڑی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوتی ہیں۔
جیسا کہ اوپر درج کیا جاچکا ہے، یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔