Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کی اسپتال منتقلی فیصلے کےخلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست پر کل اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔
خواجہ آصف نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا، جبکہ رجسٹرار کے اعتراضات دور ہونے کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2 روز قبل عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تاحال انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.