Gas Leakage Web ad 1

عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

0

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے، عدالتی حکم پر عملدرآمد ہونے کی صورت میں حکومت کے ساتھ بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ سیاسی ہتھکنڈوں کے ذریعے کسی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جاسکتا، ہم بھی کسی کو سیاسی طور پر مائنس کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔
عالمی بینک نے سیلاب بحالی منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوتا ہے تو معاملات آگے بڑھیں گے۔ ہم عمران خان کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کریں گے اور صحت سے متعلق رپورٹس کو ذاتی معاملات کے لیے استعمال نہیں کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔

سپریم کورٹ کا عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق مسائل بھی حل کیے جانے چاہئیں، انہیں بھی اسپتال منتقل کرنا اور طبی سہولیات فراہم کرنا ان کا حق ہے۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت کو فوری اور مختصر اقدامات کے بجائے مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہیے، سیاسی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ایسی کوئی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے جس سے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو۔ اگر آگے بڑھنا ہے تو اس کی ابتدا عدالتی حکم پر عملدرآمد سے ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ فوج، پولیس اور رینجرز کی حفاظت ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہے، ہم اپنے سکیورٹی اداروں کو کسی بھی خطرے سے دوچار نہیں کرنا چاہتے، دہشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.