Gas Leakage Web ad 1

اے آئی مواد کی شناخت: واٹر مارکنگ سے مصنوعی ذہانت کو پکڑنا کتنا آسان ہوگا ؟

0

*کلاڈ کے اے آئی ٹیکسٹ میں پوشیدہ واٹر مارک لگانے کا اعلان*

Gas Leakage Web ad 2

مصنوعی ذہانت سے بننے والے مواد کی شناخت کے لیے اینتھروپک نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ کلاڈ تیار کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کے اے آئی ماڈلز سے تیار ہونے والی تحریروں میں پوشیدہ واٹر مارکس شامل کیے جائیں گے۔

آج کل اے آئی تحریں میڈیا اور دیگر شعبوں میں تیزی سے استعمال ہو رہی ہیں، مگر یہ فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ کوئی متن انسان نے لکھا ہے یا مشین نے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے کمپنی نے ایسا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ واٹر مارک عام قاری کو نظر نہیں آئیں گے۔ یہ الفاظ کے انتخاب اور ان کی ترتیب میں ایک مخصوص پیٹرن کی شکل میں ہوگا اور متن کے مفہوم پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔ خصوصی ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پیٹرن کی شناخت ممکن ہوگی۔ اسی طرح کی ٹیکنالوجی گوگل کے جیمینائی میں بھی استعمال ہو رہی ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نظام مکمل محفوظ نہیں ہے۔ اگر تحریر کو بڑے پیمانے پر دوبارہ لکھا جائے، دوسری زبان میں ترجمہ کیا جائے یا مکمل طور پر دوبارہ ٹائپ کیا جائے تو واٹر مارک کا سگنل ضائع ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق واٹر مارک کا ہونا یا نہ ہونا حتمی ثبوت نہیں مانا جا سکتا، لیکن مستقبل میں اے آئی سے تیار مواد کی نشاندہی میں یہ طریقہ کار اہم کردار ادا کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.