Gas Leakage Web ad 1

پیپلز پارٹی سے ایسی امید نہیں تھی" - نوازشریف

0

*نواز شریف: مخالفت دشمنی نہ بنے، آزاد کشمیر میں وعدے پورے کریں گے*

Gas Leakage Web ad 2

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے مری میں ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے کوئی شکایت کا موقع ملے گا۔ ان کے مطابق مسلم لیگ ن نے مخالفین کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مخالفت کو دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے انتخابی ماحول کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ "جراثیم داخل ہو جائیں تو یہ اچھا نہیں ہے”۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اپنے کچھ ساتھیوں کے ہارنے کا دکھ ہے لیکن کہا کہ پارٹی کے امیدوار بہادری سے الیکشن لڑے۔ سیٹ ہار سکتے ہیں لیکن حوصلہ نہیں ہارنا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آزاد کشمیر میں پارٹی کو فتح سے ہمکنار کیا اور الیکشن کے 2 مراحل میں ہی برتری دلائی۔ اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی گنجائش نہیں ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کی بنیاد شہباز شریف نے رکھی اور اب آزاد کشمیر کو بھی ترقی دینی ہے اور وہاں کے مسائل ختم کرنے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ اگر ڈیلیور نہ کیا گیا تو آزاد کشمیر کے عوام ناراض ہو جائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر کو زیادہ سے زیادہ فنڈز دیے جائیں تاکہ سڑکیں بنیں، انڈسٹری لگے۔ انہوں نے زراعت پر توجہ دینے، لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس دینے اور کسان کارڈ جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں ڈالر کی قیمت نہیں بڑھی تھی جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر کی قیمت کہاں سے کہاں چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف وزیراعظم بنے تو حالات خراب تھے لیکن اب بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے چھٹکارا دلانے کی کوش کی جا رہی ہے اور آزاد کشمیر میں کیے گئے وعدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو ہیلی کاپٹر ضرور دیا جائے۔

نواز شریف نے امیر مقام اور رانا ثنااللہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں وہاں پہنچے جہاں پہنچنا مشکل تھا۔ امیر مقام نے ایسی مہم چلائی جیسے وہ اپنی مہم چلا رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے آزاد کشمیر میں بھی لانچ کیے جائیں۔ خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پارٹی کو اپنے منشور پر 100 فیصد عمل کرنا ہے اور وہ ذاتی طور پر اس کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کو آگے بڑھتے اور نیا آزاد کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.