ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے۔
7 اگست کو طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق ترک وزارت دفاع نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے، دفاعی صنعتی تعاون بڑھایا جائے گا اور سینئر وزرا پر مشتمل گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
مسلح افواج کے سربراہان کا مادر وطن کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے عزم کااعادہ
ترک وزارت دفاع نے مزید کہا کہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اسٹریٹیجک، سیاسی اور فوجی میکانزم پلان قائم کیا جائے گا جس میں وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے، جبکہ تینوں ممالک اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں رہیں گے۔