Gas Leakage Web ad 1

ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے

0

ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا اور ملک کا ہر شہر، ہر گلی اور محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ یوم آزادی منانے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف مقامات پر جشن آزادی کی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12 ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی
یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں گریٹر اقبال پارک اور لبرٹی چوک میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد جشن آزادی منانے اور آتش بازی کا نظارہ کرنے کے لیے موجود تھی۔

حیدرآباد میں بھی رات 12 بجتے ہی آزادی کا جشن منانے کے لیے جگہ جگہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ شہری جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

ملتان میں بھی 14 اگست کے جشن آزادی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

یوم آزادی کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

لاہور میں دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کے موقع پر دن کے آغاز پر کینٹ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مساجد میں نماز فجر کے دوران ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مسلح افواج نے قوم کو پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ائیر چیف نے قوم کو 79ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم برقرار ہے، جبکہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بانیانِ پاکستان کے وژن اور اصول قوم کو پاکستان کے نظریات اور اقدار کی پاسداری کے لیے مسلسل متاثر کرتے ہیں۔ قوم کے ساتھ متحد ہو کر مسلح افواج امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ثابت قدم رہیں گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.