Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن

0

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے پیش کیے جانے والے خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو سراہتے ہوئے فنکاروں اور تخلیق کاروں کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے پیش کیے جانے والے اس خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو دیکھ کر ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے نغمے کے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس شاندار کاوش کے پیچھے شامل ہر فرد کے لیے دلی قدر دانی اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افراد نے اپنے فن اور کاوش کے ذریعے پاکستان سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے۔

شہباز شریف نے بلوچستان کے فنکاروں اور تخلیق کاروں کی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے سے کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.