Gas Leakage Web ad 1

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

0

مختلف پروگرامز میں کامیابی کا مجموعی تناسب اطمینان بخش رہا، جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام بھی جاری کر دیے گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

اعلان کردہ نتائج کے مطابق میٹرک ٹیک میں کامیابی کا تناسب 73.73 فیصد، میٹرک ووکیشنل میں 73.93 فیصد جبکہ میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) میں کامیابی کا تناسب 87.13 فیصد رہا۔
امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتادی
اسی طرح ڈی اے ای سِنو پاک ڈوئل ڈگری پروگرام کے فرسٹ ایئر میں کامیابی کا تناسب 84.17 فیصد جبکہ سیکنڈ ایئر میں 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

میٹرک ٹیک کے امتحان میں مزمل بشیر نے پہلی، عائشہ ظفر نے دوسری اور حسن کمال نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ میٹرک ووکیشنل میں شازیہ احمد پہلی، حمیرا بتول دوسری اور سہرین فاطمہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) کے امتحان میں ابیہا نے پہلی، خدیجہ داؤد گل نے دوسری جبکہ سنیہا ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر فیصل محمود نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں جلد میڈل ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں پوزیشن ہولڈرز اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں میڈلز، اسناد اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.