سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے، جبکہ ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
مائیکل سمتھ 2 سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ برقرار رہے اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔