Gas Leakage Web ad 1

ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، ٰ یو اے ای اور قطر کی درخواست پر منسوخ کیا: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا، اگر ایران پر حملہ کیا جاتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔
روس اور یوکرین کے درمیان تازہ حملوں کے تبادلے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، ان کی ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے اور ایران سے رابطے مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہی بہتر راستہ ہے، تاہم مذاکرات ناکام ہوئے تو تنازع مزید بڑھ سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.