پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ مداحوں کے سامنے متعارف کروا دیا ہے۔
اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کی خبر پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی تھی، تاہم اس وقت انہوں نے بیٹی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
اب ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے اقرا عزیز نے بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس کا نام بھی بتایا۔ اداکارہ کے مطابق ان کی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا گیا ہے، جبکہ تصاویر میں ان کے بڑے بیٹے کبیر حسین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اقرا عزیز کی شادی میزبان اور ہدایت کار یاسر حسین سے ہوئی ہے، اور دونوں کے دو بچے کبیر اور صوفیہ ہیں۔