امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 89.45 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
پاک بحریہ کے جہازپی این ایس تیمور نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ماہی گیروں کی کشتی کوبچا لیا
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 56 سینٹ یا 0.66 فیصد کمی کے بعد 83.90 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار رہنے کے باوجود تیل بردار جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہنے سے عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ کم ہوا، جس کے نتیجے میں خام تیل سستا ہوا۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں جنگی خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جہاں برینٹ خام تیل 7.91 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 6.56 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔
یہ اضافہ منگل کو جنگ میں مختصر وقفے کے بعد قیمتوں میں آنے والی تقریباً 5 فیصد کمی کے بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔