Gas Leakage Web ad 1

الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں عوام کرتے ہیں، مخالفین دھاندلی کا الزام لگانےکے بجائے شکست کو قبول کریں، مریم کا بلاول کے بیان پر رد عمل

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جس طرح کی زبان استعمال کی اس پر افسوس ہے، انہیں کھلے دل سے اپنی ہار تسلیم کرنی چاہیے تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

آزاد کشمیر کے انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ ریاست نہیں بلکہ عوام کرتی ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جب عوام نے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ دیا تو ن لیگ نے اسے کھلے دل سے قبول کیا تھا۔ "اگر جی بی میں آپ جیت جائیں تو الیکشن ٹھیک، اور آزاد کشمیر میں ہار جائیں تو غلط؟” انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں ہی آزاد کشمیر کے حالات خراب ہوئے تھے۔

پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار

وزیراعلیٰ پنجاب نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں گزشتہ 17 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، لیکن اس کے باوجود بلاول بھٹو نالائقی چھپانے کے لیے آزاد کشمیر کے عوام کے سامنے اپنی کوئی کارکردگی یا مستقبل کا روڈ میپ پیش نہ کر سکے۔ "آپ کے پاس بتانے کے لیے ایک بھی بڑا پروجیکٹ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ آزاد کشمیر کے عوام سے یہ وعدہ تک نہیں کر سکے کہ آپ آزاد کشمیر کو سندھ یا کراچی جیسا بنائیں گے۔”

مریم نواز نے کہا کہ اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے پیپلزپارٹی کے پاس کچھ نہیں ہے اور وہ اب دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ صحت، تعلیم اور سڑکوں کی بہترین سہولیات مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ وہ کارکردگی پر غور کریں، خود احتسابی سے کام لیں اور پہلے سندھ میں صفائی، امن و امان اور سڑکوں کی حالت بہتر بنائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے جلسے خالی تھے اور عوام نے ان میں شرکت نہیں کی۔ "تھوڑا غور کریں گے تو پتہ چل جائے گا کہ لوگوں نے آپ کو ووٹ کیوں نہیں دیے۔ جن کی اپنی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، وہ آزاد کشمیر کی سڑکیں کیا بہتر کریں گے۔ جمہوریت کے فروغ کے لیے لازم ہے کہ عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جائے۔”

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.