Gas Leakage Web ad 1

امریکی کانگریس کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، اے آئی سسٹمز میں خصوصی دلچسپی

0

امریکی کانگریس کے دو رکنی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید سیکیورٹی نظام، مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی اور ایمرجنسی رسپانس سسٹمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وفد میں امریکی کانگریس کے اراکین ریان زنکے اور مائیکل بامگارٹنر شامل تھے۔ وفد کا استقبال پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس اور چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے کیا۔

دورے کے دوران امریکی وفد نے سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادارے میں متعارف کرائی گئی جدید اے آئی اپ گریڈیشنز، سمارٹ سرویلنس سسٹمز، انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور جدید سیکیورٹی ماڈیولز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

وفد کو ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے جدید فیچرز اور فوری رسپانس نظام سے بھی آگاہ کیا گیا۔ امریکی اراکین نے ویمن سیفٹی ایپ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے امریکی وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.