Gas Leakage Web ad 1

پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

0

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، جبکہ نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
وفاقی آئینی عدالت: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے اور جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے ریکروٹس اور پولیس افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.