Gas Leakage Web ad 1

انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار

0

جمشید کوارٹرز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش کامران مراد کو گرفتار کر لیا، جو بدنام زمانہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کا بھائی بتایا جاتا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر گھوڑا چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے قبضے سے **دو کلو گرام چرس** اور **آدھا کلو گرام آئس** برآمد ہوئی، جبکہ موبائل فون، پرس، شناختی کارڈ اور نقد رقم بھی ضبط کر لی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کامران مراد اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

واقعے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں منشیات ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.