Gas Leakage Web ad 1

200 سے زیادہ یونٹس پر کتنا بل آئیگا؟ کے الیکٹرک نے وضاحت جاری کر دی

0

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے **کے الیکٹرک** نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک مبینہ نوٹس کی تردید کرتے ہوئے صارفین کو وضاحت جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے غیر مصدقہ نوٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر پروٹیکٹڈ کیٹیگری کا کوئی صارف ایک ماہ میں 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کر لے تو وہ مستقل طور پر رعایتی کیٹیگری سے خارج ہو جائے گا۔

کے الیکٹرک نے اس دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات اور افواہوں پر یقین نہ کریں اور بجلی سے متعلق معاملات میں صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق وفاقی حکومت کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے متعلق موجودہ شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اگر نان ٹائم آف یوز (Non-TOU) میٹر رکھنے والا صارف کسی ایک ماہ میں 200 یونٹس کی حد سے تجاوز کر بھی جائے تو اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہوتا۔ اگر صارف بعد میں مسلسل چھ ماہ تک ماہانہ بجلی کا استعمال 200 یونٹس یا اس سے کم رکھتا ہے تو پالیسی کے مطابق اس کا پروٹیکٹڈ اسٹیٹس اور رعایتی بجلی کی سہولت دوبارہ بحال ہو جاتی ہے۔

کے الیکٹرک نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی کے بل، ٹیرف یا پروٹیکٹڈ کیٹیگری سے متعلق کسی بھی اطلاع پر عمل کرنے سے پہلے ادارے کے کسٹمر کیئر سینٹر، 118 ہیلپ لائن یا آفیشل سوشل میڈیا ذرائع سے تصدیق ضرور کریں۔

ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ خبروں سے محتاط رہیں تاکہ غلط فہمی، ذہنی پریشانی اور ممکنہ مسائل سے بچا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.