Gas Leakage Web ad 1

سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک

0

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب خارجی دہشت گرد خالد عرف کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ مطلوب دہشت گرد خالد عرف کمانڈر، جو شہید کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کورائی میں موجود ہے۔

اطلاع کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (SWAT) ٹیم نے 18 جولائی کی علی الصبح ٹانک-ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر واقع کورائی کے مقام پر ٹارگٹڈ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گرد کو متعدد بار ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی، تاہم اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد نے 17 مارچ 2025 کو کانسٹیبل محمد علی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا اور وہ دیگر متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ شناخت چھپا کر نقل و حرکت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے میں مہارت رکھتا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا، جبکہ اس کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ اور ایک اسمارٹ فون برآمد کیا گیا ہے، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کے سہولت کاروں، مالی معاونین اور لاجسٹک نیٹ ورک کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلیجنس پر مبنی آپریشنز بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.