Gas Leakage Web ad 1

ملک میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہونے کے لیے تیار

0

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل کے داخل ہونے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے آج سے 25 جولائی تک بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث اربن فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے، جبکہ تیز آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور اور خستہ حال عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 19 سے 23 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہے گا۔ تاہم تھرپارکر، مٹھی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں 20 سے 24 جولائی کے دوران بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.