سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قافلے پر تھانہ ٹائیں کی حدود میں فائرنگ اور پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترجمان سردار تنویر الیاس کے مطابق وہ الیکشن مہم کے سلسلے میں اسلام آباد سے راولاکوٹ جا رہے تھے کہ ٹائیں پل کراس کرنے کے بعد ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے راستے بند کر دیے اور قافلے کو باغ جانے سے روک دیا۔
ترجمان کے مطابق مظاہرین کی جانب سے شدید پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں سردار تنویر الیاس کا ذاتی گارڈ زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے الزام عائد کیا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے قافلے پر حملہ کیا گیا، جبکہ قافلہ ٹائیں کے مقام پر رکا ہوا ہے اور پولیس تعاون نہیں کر رہی۔